جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل،آصف زرداری کے قریبی دوستوں پر فرد جرم عائد

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں ، جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل اور پنک ریزیڈنسی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور عبدالغنی مجید سمت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی،انور مجید اور عبدالغنی مجید سمت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا،احتساب عدالت اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر 3 گواہان کو طلب کر لیا ،جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں اومنی گروپ کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کیس کی سماعت ہوئی،اومنی گروپ کے انور مجید کے وکیل نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست واپس لے لی،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے پر خارج کردی

ایف آئی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا ، اب نیب کو منتقل ہو چکا، انور مجید نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور انتقامی کارروائی سے روکا جائے

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

 

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

عبدالغنی مجید کو جیل کی بجائے کہاں منتقل کر دیا؟ جیل حکام نے کیا عدالت میں انکشاف

Leave a reply