میکسیکو : کوکین سے بھرا جہاز گر کر تباہ:400 کلوگرام کوکین برآمد،اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ کوکین سے بھرا چھوٹا جہاز ملک کے وسطی علاقے میں اُس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب حکام اسے ایک آپریشن کے دوران پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

وزارت دفاع کے مطابق جہاز میں تقریباً آدھا ٹن یعنی 400 کلوگرام کوکین موجود تھی اور اس میں سوار دو افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

میکسیکن حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مذکورہ جہاز کے ذریعے کوکین اسمگل کی جا رہی تھی اور یہ سیکڑوں میل کا سفر طے کرکے آ رہا تھا لیکن جب ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تو ایندھن ختم ہونے پر یہ گر گیا۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو سے چوری کیا گیا ایک جہازبھی گوئے مالا کے جنگل میں گر کر تبا ہ ہو گیا تھا۔

حکام کا ماننا ہے کہ اس علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے جہازوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Shares: