امریکی جریدہ کی رپورٹ نے بھارت کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کردیا، فیاض چوہان

باغی ٹی وی :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ معروف امریکی جریدے کی جانب سے دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا، بھارت کا منافقانہ چہرہ بے نقاب ہوا، اس ریٹنگ سے بھارت سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید ہوگئی۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بالی وڈ کے ذریعے پاکستان، ہمارے سیکیورٹی اداروں اور پوری امت مسلمہ کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کے فالس فلیگ آپریشنز میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین اسٹیبلشمنٹ، را، داعش اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کے ساتھ ملکر امت مسلمہ کو بدنام کر رہی ہے، پٹھان کوٹ اور اڑی جیسے واقعات حقیقت کے برعکس صرف انڈین اسٹیبلشمنٹ کے ذہنوں کی اختراع ہیں۔

بھارت کے داعش سے روابط ،امریکی جریدے کے تہکہ خیز انکشافات

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امریکی جریدے نے بھارتی منافقت اور مودی سرکار کی چانکیا کی سیاست پر مہر ثبت کر دی ہے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نا صرف اندرونی و بیرونی بلکہ بین الاقوامی سطح پر قیام امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے.

واضح رہے کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔داعش اور بھارتی روابط دُنیا کے سامنے رکھ دیے۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دے دیا
ہندوستانی دہشت گردی کی سٹوری تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی .ھندو ستان کی انتہا پسند پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے
اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے دور رس اثرات ہونگے.داعش کا جلال آباد، افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے اس اُبھرتے خطرے کو بڑھا وا دیا۔

Shares: