سی سی پی او لاہور کا آئی جی پنجاب کو خط۔ کورٹ مارشل کا قانون لانے کی درخواست

0
40

پولیس میں بھی اب آرمڈ فورسز کی طرز پر کورٹ مارشل ہوگا۔
سی سی پی او لاہور کا پالیسنگ آف پولیس کےلئے بڑا فیصلہ، پولیس میں کورٹ مارشل کےلئے آئی جی پنجاب کو درخواست دے دی۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے آئی جی پنجاب کو پولیس میں کورٹ مارشل کےلئے درخواست کر دی۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق خط میں آرمڈ فورسز میں کورٹ مارشل کی طرز پر پولیس میں بھی سزاء جزاء کا نظام متعارف کروانے کی درخواست کی گئی۔ خط میں لکھا گیا کہ پولیس میں بہترین ڈسپلن اور موثر سروس ڈلیوری کیلئے سخت سے سخت قوانین بنانا ہونگے۔ سی سی پی او لاہور نے خط میں آئی جی پنجاب سے درخواست کی کہ پچھلے پانچ سالوں کے ریکارڈ کے مطابق 25 سے 30 فیصد سے زائد نفری کو سزائیں دی گئی پولیس میں سزاؤں کے باوجود جوڈیشری، میڈیا، این جی اوز اور عوام الناس پولیس کے رویوں کی شکایات کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین کے تحت سزائیں دینے سے کوئی بہتری نہیں آرہی، پولیس کورٹ مارشل متعارف کروانے کا مقصد غفلت اور کوتاہی پر کوئی اہلکار و افسر دوبارہ نوکری پر کوئی بحال نہ ہو سکے۔ انصاف کی فراہمی اور سسٹم میں شفافیت کےلئے موجودہ قوانین میں کورٹ مارشل طرز کی ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے، پولیس کورٹ مارشل کو جلد از جلد نافذالعمل کیا جائے۔

Leave a reply