لاہور میں چلتی گاڑی سے خاتون کو پھینکنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آ گیا
لاہور کے علاقے کاہنہ میں لڑکی کو تیزدھار آلے سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ،ملزم نے شادی سے انکار پر کزن کو زخمی کر کے سڑک پر پھینک دیا تھا۔
پولیس کےمطابق عشرت نامی لڑکی اپنے کزن علی کےساتھ لاہورسے واپس قصور جاری تھی کہ کاہنہ کے علاقے میں دونوں کا شادی کے معاملے پر جھگڑاہوا توعلی نے بلیڈ مار کر عشرت کو زخمی کردیا اوراسے سڑک پر چھوڑ کرفرار ہوگیا ۔۔ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکی درواز کھول کر چلتی گاڑی سے اتری تھی ،ملزم علی کیخلاف اقدام قتل اغواء اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل کاہنہ میں خاتون شدید زخمی حالت میں پائی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کیا تھا۔