آرمینیا کا آذربائیجان کی شہری آبادی پر میزائلوں سے حملہ ، بھاری جانی نقصان

0
43

آرمینیا کا آذربائیجان کی شہری آبادی پر میزائلوں سے حملہ ، بھاری جانی نقصان

باغی ٹی وی : آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجہ پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

آذربائیجان کے حکام کے مطابق میزائل حملے میں مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے، حملے میں بچوں سمیت 33 افراد زخمی بھی ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں آذربائیجان نے آرمینین فوج کی نگورنو کاراباخ سے مکمل انخلا کو ممکنہ امن معاہدےسے مشروط کیا تھا۔

آذری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی آرمینیا کی فوج کی جانب سے آذربائجانی شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ 27 ستمبر سے جاری جنگ میں اب تک سیکڑوں افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں.
دوسری جانب دوسری طرف آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک دوسرے پر عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

جنگ بندی 5 منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی، آذربائیجان کو آرمینیا پر برتری حاصل،عوام آرمینیا سے جنگ لڑنے پربضد


آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ کے تنازع پر تقریباً دو ہفتے سے جنگ جاری ہے اور روس کی کوششوں سے دونوں ممالک نے عارضی طور پر سیزفائر پر اتفاق کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا۔جنگ بندی صرف 5 منٹ ہی برقرار رہ سکی اور دونوں نے ایک دوسرے پرسیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

آرمینیاکی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ انسانی بنیادوں پر ہونے والی جنگ بندی کے نفاذ کے صرف پانچ منٹ بعد آذربائیجان نے کاراخان بیلی پر حملہ کیا۔

Leave a reply