پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر 10ملین فالوورز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اُنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے پر منہ بنایا ہوا ہے اور کیوٹ دکھائی دے رہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CGIMO3fF-NL/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے جنت مرزا نے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کی کال آئی تھی کہ ٹک ٹاکرز نہیں رہے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کا دُکھ آج کی ٹرولز نے پی لیا ہے۔
اُنہوں نے ں قہقہے والے اور دل ٹوٹنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا-
جنت نرزا کے اس مزاحیہ کیپشن کو مداحؤں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ یہ کیپشن اُن میمز کا حصہ بن گیا جو پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کےبعد سے تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کئے بعد جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت جاپان میں ہیں اور یہاں اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ نارمل چل رہا ہے اس لیےاُنہیں کسی وی پی این کی ضرورت نہیں-
ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہیں گی لہذا اگر آپ اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کرلیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک اُن کے جاپانی عوام اُن کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں گے۔
علاوہ ازیں ٹک ٹاکرجنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے میری نظر میں یہ ایک بہت اچھا قدم ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر کافی زیادہ بدتمیزی ہورہی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ عارضی طور پر بند کی گئی ہے تو میرے خیال سے اب قواعد و ضوابط کے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر کافی لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے انہیں مختلف آفرز مل رہی تھیں اور وہ اپنا کیریئر بنارہے تھے۔
جنت مرزا نے مزید کہا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا، باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہیئے-