بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے

0
43

کراچی:بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہرقائد میں سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا،اس اہم اجلاس میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر وقار مہدی موجود، سعید غنی اور قادر پٹیل نے بھی شرکت کی اورچیئرمین پارٹی سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا

بلاول بھٹوکی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں لعل بخش بھٹو، نجمی عالم، ساجد جوکھیو، خالد لطیف و دیگر بھی شریک ہوئے

اس دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی نااہل اقر سلیکٹڈ حکومت ملک اور عوام پر ایک بوجھ بن چکی ہے، اس سے پہلے کہ عوام پی ٹی آئی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے، عمران خان خود اقتدار چھوڑدیں،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی عمران خان کی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے عام آدمی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے مکمل طور پر اکتا چکا ہے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف بیروزگاری، مہنگائی، سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا، پی ٹی آئی کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہیں، پی ٹی آئی کو اس لئے سلیکٹ کیا گیا تاکہ وہ ملکی وقار پر سمجھوتے کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائے، اہلیان کراچی کو 18 اکتوبر کے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے

Leave a reply