شمالی کوریا نے نئے تباہ کن میزائل کی نمائش کرکے امریکہ اوراتحادیوں کوسخت پیغام پہنچا دیا

0
40

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے نئے تباہ کن میزائل کی نمائش کرکے امریکہ اوراتحادیوں کوسخت پیغام پہنچا دیا ،اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے فوجی پریڈ کے دوران نئےت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش کرکے اپنے دشمنوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی تیاری اور لاچنگ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اسی لیے انہوں نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش فوجی پریڈ کے دوران کی۔

یہ پریڈ حکمران جماعت کے قیام کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی تھی اور اس پریڈ کے دوران آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل، ایس ایل بی ایم کو بھی عوامی نمائش کےلیے پیش کیا گیا تھا جسے پُک گُکسونگ-4 کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا میزائل بظاہر ہواسونگ-15 آئی سی بی ایم سے بڑا ہے جس کے بارے میں پیانگ یانگ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ امریکا کی مرکزی سرزمین کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنماء کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ دشمن قوّتوں کی جانب سے اُنکے جوہری خطرے سمیت مستقل خطرناک کوششوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے کی غرض سے پیانگ یانگ، جنگی صلاحیت کو تقویت دینا جاری رکھے گا جو کہ اپنے دفاع کا درست طریقہ ہے

Leave a reply