لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4448ملزمان گرفتارکئے گئے۔

باغی ٹی وی کو لاہور پولیس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 124گینگز کے298ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 02کروڑ85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 644 ملزمان کو گرفتار کئے گئے۔ 560ریوالورز،32رائفلز،03کلاشنکوف،23بندوقیں،04 خنجراور3332 گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران750ملزمان گرفتار ہوئے۔ 198کلوگرام چرس،17کلو گرام سے زائد ہیروئن،340گرام آئس اور6399لِٹر شراب برآمد کی گئی۔ لاہور پولیس کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب504اشتہاری مجرمان اور483عدالتی مفروران گرفتار جبکہ 404قمار باز گرفتار،06لاکھ10 ہزارروپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران167 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکرایکٹ میں ملوث1198ملزمان گرفتار کیے گئے۔

Shares: