ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ریسکیو 1122 کو لودھی کالونی کے قریب سے تقریبا 20 سالہ لڑکی ملی ہے جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور جنسی زیادتی بھی کی گئی ہے لڑکی سڑک کے کنارے پر پھینکی گئی تھی ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال داخل کروا دیا ہے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے جب تک لڑکی ہوش و حواس میں نہیں آ جاتی قبل از وقت کچھ کہنا مناسب نہیں ہے اور مزید ساری صورتحال میڈیکل رپورٹ کے ملنے کے بعد واضح ہوگی جبکہ واقعہ کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے لڑکی کی ہسپتال میں حالت ابھی خطرے میں ہے

ملتان : زیادتی کے ملزمان کی تلاش جاری
Shares: