ماہرہ خان نے بہترین اداکارہ کا انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لیا

0
65

پاکستان شوبز انڈسٹری کیعالمی شہرت یافتہ صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے-

باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان کوانڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنی فلم’ہو من جہاں‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے جبکہ فیسٹیول میں فلم ’ہو من جہاں‘ کو بھی اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ساؤتھ ایشین فورم فور آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج‘ کے زیر اہتمام پہلے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ انعقاد کیا گیا یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل فلم فیسٹیول ہے جس میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ورک شاپس، ماسٹر کلاسز کا انعقاد اور میوزیکل کانسرٹس بھی شامل ہیں۔

فلم فیسٹول میں چار فلمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جن میں فلم ساز جمشید محمود المعروف جامی کی فلم مور، عدنان سرور کی موٹر سائیکل گرل، شاہد ندیم کی پاکستانز بیسٹ کیپٹ سیکریٹس اور فلم ساز اقران رشید کی فلم ’عادت‘ شامل ہے۔

واضح رہے کہ ہو من جہاں تین نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو موسیقی سے دلچسپی رکھتے ہیں اور گریجویشن کے بعد ایک میوزک بینڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ فلم خاندانی تقاریب، دوستانہ ملاقاتیں اور چائے ڈھابے پر ملنے جیسی دنیا پر مشتمل ہے۔

فلم میں منیزے کا کردار ماہرہ خان، نادر کا عدیل حسین اور ارحان کا کردار شہریار منور نے نبھایا ہے۔

سجل علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

شادی کرواؤ پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر

Leave a reply