حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کاٹیرف بڑھا دیا

باغی ٹی وی : حکومت نے کراچی کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھا دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹیرف میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا تھا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا جس کا اطلاق اکتوبر سے صارفین کے بلوں پر ہو گا اور رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین بھی ہو گا یہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

Shares: