پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں۔
باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شخصیت کے بارے میں بھی مداحوں کو بتایا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں-
I’m not heartless, I just learned how to use my heart less … ✋🏻#weekendblues 🥀 pic.twitter.com/p1sCOOHLb6
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 11, 2020
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میں سنگ دل نہیں میں نے صرف اپنے دل کو کم استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔
مہوش حیات کے پیغام اور تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند اورکمنٹس کئے جارہے ہیں-
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے انسٹاگرام پیغام میں مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ڈارلنگ مجھے اپنے کسی کام کو کرنے کے لیے آپ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے میر ا اجازت نامہ میں خود ہوں۔
اس کے ساتھ ہی مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ Mindsgam اور MehwishHayat کا بھی استعمال کئے تھے-
خیال رہے کہ حال ہی میں ادا کارہ مہوش حیات کو بسکٹ کے لئے شوٹ کرائے گئے اشتہار پر شدید تنقید کا سامنا بنایا گیا تھا ہوا کچھ یوں کہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گالا بسکٹ کے اشتہار کی 1 منٹ 37 سیکنڈز کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ناچتی نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ گالا کے اس ماسٹر پیس کا حصہ بننا بہت خوشی کا باعث تھا جس میں ہم اپنے ثقافتی تنوع کو دکھاتے ہیں کیونکہ ’ اپنے دیس کا ہر رنگ ہے نرالا‘۔
مہوش حیات کی اس ویڈیو پر نہ صرف صارفین نے بلکہ معروف سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی سخت تنقید کی گئی تھی-