لاہور: شہبازشریف نے پارٹی میں اختلاف کیا ، معاملات کوچلانے کا اندازہی عجیب ہے ، مریم نوازنے دھیمے دھیمے وجہ اختلاف بتادی،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کانقطہ نظرمختلف ہے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف کامعاملات ہینڈل کرنےکاطریقہ ہی عجیب ہے شہبازشریف نےجو اختلاف کیا وہ پارٹی میں کیا

مریم نواز نےخاموشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھےخاموش میڈیانےہی کرایا،میرانام تک نہیں لیاجاتاتھا لگتا تھا میرےکچھ کہنےسےوالدپرسختی نہ آجائے میں اپنےوالدکومزیدپریشان ہوتانہیں دیکھ سکتی تھی، نوازشریف کی حالت بہتر ہے،کسی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نوازشریف کےبیانیےکوغلط کہنےوالےاپنامعائنہ کرائیں۔

پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں بس نقطہ نظرمیں فرق ہے، شہبازشریف کامعاملات ہینڈل کرنےکاطریقہ مختلف ہے مگر یہ کہنا نوازشریف کابیانیہ ریاست کیخلاف ہےمضحکہ خیزہے نوازشریف کاسیاسی کیریئرشاندارہےوہ پاکستان کیلئےکھڑےہوئےہیں۔

Shares: