سنہرے مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے والوں کا مستقبل ہمیشہ کے لیے تاریک ہوگیا

0
38

سنہرے مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے والوں کا مستقبل ہمیشہ کے لیے تاریک ہوگیا

لالچ بری بلا ، سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کی خواہش نے پانچ پاکستانی نوجوانوں کی جان لے لی۔ یہ نوجوان اٹلی اور یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ پاکستانی نوجوان غیر قانونی طور پر یونان اور اٹلی جا رہے تھے۔ ان کی ہلاکتیں فائرنگ اور دم گھٹنے سے ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاء الدین کے دیہاتوں سے ہے۔

انسانی سمگلر ان نوجوانوں کو بغیر پاسپورٹ کے یونان اور اٹلی لے جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی میت کو اس کے گاؤں پہنچا دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام یاسر، عادل، مہر علی، سناور اور عبداللہ بتائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کے غمزدہ خاندان نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply