بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور علاج کروا رہی ہیں-

باغی ٹی وی :ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کی شکار ہوں لیکن اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں کیونکہ میرا علاج جاری ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGK5pCuAqdG/
ایرا خان نے کہا کہ میں پچھلے کچھ عرصے سے سوچ رہی تھی کہ ذہنی صحت کی آگاہی سے متعلق کچھ کروں لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔

عامر خان کی بیٹی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں آپ سب کو وہ سب بتاؤں جو میں نے گزشتہ 4 سالوں میں ذہنی تناؤ کے دوران محسوس کیا تاکہ آپ بھی ذہنی صحت کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور اسے سنجیدہ لیں میں نے بہت سی باتوں کے بارے میں سوچا تھا کہ میں کیا کہوں گی اور کس بارے میں کس طرح بتاؤں گی۔

ایرا خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہر ایک کی زندگی میں بہت کچھ ہورہا ہے سب کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے اور بہت سی چیزیں ایسی بھی ہیں جو ہماری ذہنی صحت پر دباؤ ڈالتی ہیں جس سے ہم اُلجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایرا خان نے لکھا کہ ذہنی تناؤ سے نجات حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے لیکن کچھ طریقے ایسے ہیں جن کی مدد سے ہم آہستہ آہستہ ذہنی صحت کے مسائل سے خود کو نکال سکتے ہیں۔

اُنہوں نے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آئیے اس سفر میں میرے ساتھ چلیں تاکہ ہم مل کر راستہ نکال سکیں۔

واضح رہے کہ ایراخان اداکار عامر خان کی پہلی بیوی رینا دت کی بیٹی ہیں اُن سے اُن کا ایک بیٹا جنید خان بھی ہے جبکہ اداکار کی دوسری اہلیہ کرن راؤ سے اُن کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد خان ہے۔

ماڈل مشک کلیم کا ماضی میں مختلف ذہنی مسائل کا شکار رہنے کا اعتراف

Shares: