ملائکہ اروڑا نے جھڑتے بالوں کا شرطیہ علاج بتا دیا

حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سوشل میڈیا پر جھڑتےبالوں کا شرطیہ علاج بتایا ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ چھ ستمبر کو فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ پرڈانس سے شہرت حاصل کرنے والی ملائکہ اروڑا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ملائکہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹرز کی نگرانی میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے کورونا سے صحتیاب ہونے خبر بھی مداھوں کو دی تھی-

کورونا وائرس کی علامات سے لے کر مکمل صحتیاب ہونے تک کا تکلیف دہ دورانیہ اس وقت مزید مشکلات میں اضافہ کر دیتا ہےتاہم اس کا ٹیسٹ منفی آجانے کے بعد بھی اس کے اثرات ذہن اور جسمانی صحت پر رہتےہیں-

اسی پریشانی سے نجات دلانے کے لیے ملائکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بالوں کو تیزی سے جھڑنے سے روکنے کے لیے آزمودہ نسخہ بتا رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGMTIbyhOY_/
ملائکہ اروڑا کا اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ اب کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے سپلیمنٹس بھی لے رہی ہیں مگر اُن کے بال بہت تیزی سے گر رہے تھے جن کا انہوں نے علاج ڈھونڈ لیا ہے اور نسخے میں صرف ایک ہی چیز استعمال ہوتی ہے وہ ہے پیاز-

ملائکہ اروڑا نے پیاز کے رس کا استعمال بتاتے ہوئے ویڈیو میں کہا ہے کہ پیاز کو اچھی طرح سے پیس لیں اب پیاز کے رس کو چھان کر روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں بعد ازاں اپنے پسندیدہ شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔

ملائکہ اروڑا کا اپنی ویڈیو کے آخر میں کہنا تھا کہ یہ عمل ایک ہفتے تک لگاتار دہرائیں یقین کریں کہ اس نسخے کے بہترین نتائج آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

اداکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی یہ نسخہ تحریر کیا-

Comments are closed.