نوجوانوں میں ڈپریشن کیوں؟ نئی تحقیق آگئی

0
55

مونٹریل سینٹ جسٹن ہسپتال کی ایک ریسرچ کے مطابق نوجوانوں میں ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا اور ٹی وی کا زیادہ استعمال ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مونٹریل سینٹ جسٹن ہسپتال کے ریسرچرز نے 2012سے 2018تک12سے 16سال تک کے 4000نوجوانوں کے کردار کا بغور مشاہدہ کیا۔
گزشتہ کئی سالوں سے ماہر ین نے فون پر انگلی کو ڈپریشن اور دیگر دماغی کی وجہ قرار دیا ہے۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ پیٹریکیا کنروڈ کے مطابق ”ہماری تحقیق سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جس سال سوشل میڈیا کا زیادہ ہوا، لوگوں میں ڈپریشن اتنی ہی زیادہ ہوئی۔“

سکرین پر ٹائم گزارنے کو چار درجات میں تقسیم کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا، ٹیلی ویژن، ویڈیو گیمنگ اور کمپیوٹر کا استعمال
تحقیق کے مطابق جن نوجوانوں نے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن کا زیادہ استعمال کیا، ان میں ڈپریشن کی علامات زیادہ پائی گئیں۔ البتہ ویڈیو گیمز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ڈپریشن کا کوئی مسئلہ نہیں بنا۔

Leave a reply