پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ کومل عزیز نے اُن کے لباس پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہیں کیونکہ بیرون ممالک میں ہمارا سامنا آپ جیسے نفرت انگیز لوگوں سے نہیں ہوتا ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلاتے ہیں۔

باغی ٹی وی : جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’رازِ اُلفت‘ میں صہبا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کومل عزیز نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شئیر کی جس میں وہ ترکی کے مشہور ’بوڈرم ساحل‘ پر موجود ہیں-
https://www.instagram.com/p/CGPEZEdDrIt/?igshid=1he16li2j59q9
اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویر میں انہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کومل عزیز نے کیپشن میں لکھا کہ میرا لباس بوڈرم ساحل سے مماثلت کر رہا ہے۔

کومل عزیز کی تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کی تعریفیں کیں اور اداکارہ کو اس سیارے کی ملکہ قرار دیا وہیں کچھ صارفین نے کومل عزیز کے لباس پر تنقید بھی کی-


جن میں ایک جواد نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن پر شدید تنقید کی۔

جواد نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان سے باہر جاتے ہی اِن کی حیا ان کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے اور مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

صارف کے تنقید بھرے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز نے لکھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ ہم بیرون ممالک اپنی مرضی کے لباس پہنتے ہیں اکیلے سفر کرتے ہیں او ر پھر بھی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

کومل عزیز نے لکھا کہ بیرون ممالک میں ہمارا سامنا آپ جیسے نفرت انگیز لوگوں سے نہیں ہوتا ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرے اعمال میرے ساتھ ہیں اور آپ کو ان کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیو انٹرٹیمنٹ کے ڈرامے ’رازِ اُلفت‘ میں صہبا کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اس ڈرامے میں باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار شہزاد شیخ بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں-

یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصاویر پر شہزاد شیخ کا دلچسپ ردعمل

Shares: