دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز اننگز نے میچ یاد گار بنا دیا

باغی ٹی وی : دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز نے سندھ کو ایک بار پھر یقینی شکست سے بچا لیا۔ چوبیس سالہ بیٹسمین نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آٹھویں وکٹ کے لیے انورعلی کے ہمراہ 77 رنز کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

تفصیل کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سلسلے میں راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم لیگ میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر خیبر پختونخوا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
خیبر پختونخوا کی تجربہ کار بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور محض 87 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس موقع پر عثمان خان شنواری نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 36 رنز پر مشتمل کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی۔

اس کی بدولت خیبر پختونخوا نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ مصدق احمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Shares: