اسلام آباد: عزیزہم وطنو! یہ سب چوراورمافیا اپنے آپ کوبچانے کےلیے مشکلات کھڑی کررہے ہیں :لیکن کچھ بھی ہوجائے میں جھکا گا نہیں ،بکوں گا نہیں‌، ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے وہ اس ملک کولوٹنے والے چوروں اورمافیاکے سامنے نہ توجھکیں گے اورنہ ہی بکیں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ نے ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہارکیا :

اس اہم ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں اسلامی ڈرامے اورفلمیں بنانے کی طرف توجہ مبذول کروائی

اس ملاقات میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پراسلامی تاریخ پرمبنی فیچرفلمزاورڈرامے مقامی سطح پربنانے پرغورکیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اورتعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پربھی زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کریں گے۔

سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ سے ملاقات کے دوران ملاقات میں سیاسی معاملات اوراپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اقتدارسنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مارکرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آراونہیں ملنا۔

Shares: