ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم  کے جلسے اور اسمبلی سیشنز رکوانے کے لئے دی گئی درخواست مسترد کر دی

0
41

ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم  کے جلسے اور اسمبلی سیشنز رکوانے کے لئے دی گئی درخواست مسترد کر دی

باغی ٹی وی : جسٹس مسعود عابد نقوی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سلمان کاظمی  کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے عدالت میں آ گئے، کس بنیاد پر آپ کہتے ہیں کہ جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جاٸے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں پہلے بھی کورونا سے متعلق کیسز آ چکے ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں جلسے کرنے جارہی ہیں، جو کرونا پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ جلسے کروانا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا حکومت کا کام ہے، عدالت پالیسی معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ دلائل کے بعد عدالت نے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

Leave a reply