گوجرانوالہ جلسے سے پہلے ن لیگی کارکنوں کے خلاف پولیس کے کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا۔

حکومت مخالف تحریک کے بعد پولیس ان ایکشن۔ گوجرانوالہ جلسے سے پہلے پولیس کا ن لیگی کارکنوں کے خلاف آپریشن شروع

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پولیس نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارنے کا آغاز کردیا ہے۔ 6 ڈویژن میں ایس پیز کو سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ ڈویژنل ایس پیز نے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی اور اپنے اپنے علاقوں میں چھاپے مار کر کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ اوز کو زبانی حکم جاری کر دیا ہے۔ کینٹ،ماڈل ٹاؤن ،سول لائن،اقبال ٹاون میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

سٹی اور صدر ڈویژن میں بھی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آفسران کی طرف سے ٹاسک ملا ہے۔ کارکنوں اور چیرمینوں تک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ن لیگی رہنماوں کی بھی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ جبکہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹرانسپورٹر کو گاڑیاں دینے سے منع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments are closed.