پاکستان کے معروف و مقبول سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا-
باغی ٹی وی : ناصر خان جان نے اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر آئندہ ہفتے نکاح کی خوشخبری ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی ناصر جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار میری منگنی ہوگئی۔
Finally I’m engaged. Alhamdulilah
My life partner is very nice and well educated. Nikah will be next week. I invited to all of my fans and all media channels. Welcome— Nasir Khan Jan (@NKJModel) October 13, 2020
ناصر جان نے اپنے نکاح اور ہونے والی اہلیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔
سوشل میڈیا اسٹار نے مداحوں کو بھی اپنے نکاح میں مدعو کیا۔
ناصر خان جان نے لکھا کہ میں اس تقریب میں تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
اپنے پسندیدہ اسٹار کی جانب سے یہ خوشخبری سُن کر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے اور نیک تمناؤں کا اطہار کیا گیا-
Zabardast! Bohot bohot Mubarak ho.
— Natasha Kundi (@NatashaKLondon) October 13, 2020
Congratulations to you and the lady … she is pretty 🙂 pic.twitter.com/np2a7Cux71
— Ammad Khalid (@AmmadSherieff) October 13, 2020
https://twitter.com/kitessuga/status/1315979098230054914?s=20
https://twitter.com/rreeshake/status/1316053573231349764?s=20
@Maryum43619542 tumhary dil ky arman adhoray reh gai. 💔
— Rabiyah ربیعہ (@occasionalyhigh) October 13, 2020
https://twitter.com/iNobita7/status/1315957830239821829?s=20
Congratulations Nasir.
— Sherry 🍁 (@CherieDamour_) October 13, 2020
واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق تصور کیے جاتے ہیں-