باغی ٹی وی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گورنر ہاوس لاہور میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات
ملاقات کے دوران بزنس کمیونٹی کے مسائل بارے گفتگو کی گئی
بزنس کمیونٹی کے مشیر خزانہ اور گورنر پنجاب سے مسائل کے بارے سوالات
حکومتی شخصیات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی
آئی ایم ایف کے پاس شوق سے نہیں مجبوری کے تحت گئے. مشیر خزانہ
ن لیگی حکومت نے جان بوجھ کر ڈالرز کی قیمت کو بڑھانے نہیں دیا. عبدالحفیظ شیخ
ماضی کی حکومت کی ڈالر پالیسی کی وجہ سے ملکی ایکسپورٹ زیرو سے بھی کم رہی. عبدالحفیظ شیخ
کورونا کی وجہ سے حکومتی قرضے بڑھے ہیں. مشیر خزانہ
حکومت نے 5ہزار ارب کے قرضے واپس کیے ہیں. مشیر خزانہ .
ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں سے معاشی تباہی ہوتی رہی ہے. عبدالحفیظ شیخ
تعمیراتی شعبے میں حکومت نے تاریخی پیکج دیا مہنگائی بھی کم کرینگے. مشیر خزانہ
عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا. گورنرچوہدری محمد سرور
پاکستانی معاشی ترقی کا آج پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے. چوہدری محمد سرور
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے. چوہدری محمد سرور
آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے. گورنر پنجاب
بزنس کمیونٹی کے لیے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں. گورنرپنجاب