75 ایکڑ سرکاری زمین پر قابض سابق ایم این اے و چیئرمین ضلع کونسل ناہرہ برادران اے سی نوشہرہ ورکاں کو اراضی واگزار کرانے پر دھکیاں دینے لگے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، نوشہرہ ورکاں گوجرانولہ والا سے سابق ایم این اے و چیئرمین ضلع کونسل ناہرہ برادران سے واگزار کروائی گئی 213 کنال سرکاری زمین پر کاشت کی گئی فصل کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاٹ لیا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے 15 افراد پر مقدمہ درج کروا دیا ہے تفصیلات کے مطابق موضع مٹو بھانیکے میں 213 کنال 1 مرلہ زمین کو گزشتہ دنوں ڈویژنل کلکٹر کے حکم پر واگذار کرواتے ہوئے یہ حکم صادر کیا گیا تھا کہ اس پر کاشت کی گئی فصل کو نہ کاٹا جائے جس کی مالیت تقریباً 21لاکھ روپے تھی کو زبردستی کاٹ لیا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ایف آئی آر درج ہونے پر ناہرہ برادران آگ بگولہ ہو گئے اور دو آڈیو پیغامات میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔ایف آئی آر اور آڈیو ریکارڈنگ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ پہلے سے نیب کیس بھگت رہے ہیں جبکہ مقامی میڈیا ان کے خوف سے کوئی خبر جاری نہیں کرتا۔آڈیو میں جس قسم کی دھمکیاں اسسٹنٹ کمشنر کو دی گئی ہیں اس سے ان کی دہشت اور رعونت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ ناہرہ برادران کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ناہرہ برادران کا موقف ہے کہ یہ کارروائی پی ٹی آئی گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لیئے کی گئی ہے۔.

سرکاری خزانے اور محکمہ اوقاف کو بھاری نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین کو سنگین دھمکیاں دینے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے . اس پرچے اور ایف آئی آر پر بھی اے سی نوشہرہ ورکاں کو سنگین دھمکیاں دی گئیں‌، جس کو وائس ریکارڈنگ بھی موجود ہے .

Shares: