باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت وفات پا گئی
پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی کراچی میں چل بسے،راشد ربانی کچھ عرصے سے بیمار تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، راشد ربانی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ راشد ربانی کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے، پوری پارٹی افسردہ ہے،ان کے ناگہانی انتقال سے پارٹی ایک مثالی پُرعزم، ثابت قدم اور نظریاتی رہنما سے محروم ہو گئی
ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری آف بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ راشد ربانی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں ان کا شمار سندھ کے نامور سیاستدانوں میں ہوتا تھا
پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کائرہ نے راشد ربانی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی کی وفات پارٹی کے لیئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے:








