راستوں کی بندش ن لیگی پرو پیگنڈا، حکومت اپوزیشن کا معاہدہ سامنے لے آئی

باغی ٹی وی :پنجاب حکومت نے لاہور میں راستوں کی بندش پر لیگی قیادت کی بیان بازی کو مسترد کر دیا، پنجاب حکومت اپوزیشن سے ہونے والا وہ معاہدہ سامنے لے آئی جس میں ن لیگ نے مریم نواز کے جاتی امرا سے براستہ اڈہ پلاٹ انٹر چینج بتی چوک پہنچنے کا روٹ منظور کیا ہے۔

حکومت پنجا ب ن لیگی رہنماوں کے راستے روکنے کے الزامات پر اپوزیشن سے کیا وہ معاہد ہ منظر عام پر لے آئی جس پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کے دستخط موجود ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض اور ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی دستخط کر رکھے ہیں۔

گوجرانوالہ کو جگہ جگہ سے بند کردیا گیا


معاہدہ میں طے پایا کہ مریم نواز جاتی امرا سے براستہ اڈہ پلاٹ انٹر چینج بتی چوک پہنچیں گی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اڈا پلاٹ انٹر چینج نیازی شہید کے علاوہ تمام انٹر چینج ٹریفک کے لیے بند رہیں گے ،مسلم لیگ ن نے معاہدہ میں خود طے کیا ہے کہ روٹ کی سیکورٹی کے پیش نظر روٹ کے بقیہ راستوں بند رکھا جائے ۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ن لیگ کا لاہور میں راستے بند کرنے کا دعوی غلط ہے

دوسری جانب پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ کے لئے جناح سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سٹیڈم میں قائدین کے بیھٹنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں لائٹس لگا دی گئیں۔

اسٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے۔ جناح سٹیڈیم کی طرف آنے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کے راستے بند کر دیئے گئے۔ 32 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔

ادھرپی ڈی ایم اور انتظامیہ میں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت کے ساتھ 28 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے۔ جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا، بغیر ماسک اور سینیٹائزر کوئی کارکن جلسے میں داخل نہیں ہو سکتا۔

Shares: