گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جٹووکل پھاٹک پر رات کو ڈاکو ناکہ ‘ شہری لٹنے لگے‘پولیس بے بس ہو گئی۔تھانہ رحمانیہ اور تھانہ سول لائن کے لنک راستے جٹو وکل پھاٹک عقب ایدھی سنٹر پر رات کو نامعلوم چار افراد کا گینگ متحرک ہو چکا ہے جنہوں نے کچھ دنوں پہلے پھاٹک کے پاس ڈاکیے سے اسلحہ کے زور پرنقدی چھین لی تھی ۔اس کے ایک ‘ دو دن بعد پرائیوٹ سکول کے چوکیدار سے چار نوجوانوں نے آتشی اسلحہ تان کر اس سے بندوق اور موبائل فونز چھین کر لے گئے تھے ۔گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے گاﺅں کا نوجوان لڑکا شہر سے واپس گھر آرہا تھا تو اس کو بھی آگے آ کر روکنے کی کوشش کی جو تیزی سے بھاگ نکلا اس نے بھی چار افراد اور اسلحہ سے لیس ہونے کی شہادت دی ۔چار افراد کا گینگ رات کو جٹووکل پھاٹک کے قریب ناکہ لگا لیتا ہے اور لو گوں کو لوٹتا ہء ۔جٹووکل پھاٹک سے چھ راستے نکلتے ہیں تین تھانہ سول لائن اور تین ہی تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں آتے ہیں۔
جٹوکل ریلوے پھاٹک کا علاقہ 4 رکنی ڈکیت گینگ کے لئے جنت بن گیا

Latest from جرائم و حادثات

اوچ شریف: بستی مقبول آرائیں میں دن دیہاڑے ڈکیتی، 40 ہزار نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے
اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) نواحی علاقے بستی مقبول آرائیں میں دن دہاڑے ہونے والی مسلح ڈکیتی کی واردات نے

سکھر: بیٹی کی بازیابی کیلئے خواتین کا رات بھر قرآن اٹھا کر احتجاج
سکھر، باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) سکھر کے علاقے نیوپنڈ، حد مائکرو کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش

ملک بھر میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع

تنگوانی: ڈاکو چرواہے کو گولی مار کر بکری لے اڑے، ہائی وے پر وینیں لوٹ لی گئیں
تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی اور گردونواح میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی جارہی ہے، شبیر آباد اور ڈیرہ سرکی تھانہ

سیالکوٹ: چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا، باپ اور دوسرا بیٹا زخمی
سیالکوٹ (باغی ٹی وی، مدثر رتو) تھانہ حاجی پورہ کے علاقے مبارک پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے فائرنگ کر کے