وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی جاری ہے، سی اے اے کے اس فیصلہ سے فضائی سفر کرنے والوں‌ مسافروں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور انہوں نے اس فیصلہ کو سراہا ہے. اس فیصلہ کا اطلاق آج سے ہو گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری ایوی ایشن/ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھالیا ہے. سی اے اے کی جانب سے مسافروں کے تمام سائز کے سفری بیگز پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں میں پچھتر سے ستاسی فیصد تک کمی کردی گئی ہے.

بڑے بیگز پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ چار سوروپے سے جبکہ چھوٹے بیگز کے نرخ دو سو روپے فی بیگ سے کم کرکے تمام سائز کے بیگز کے لیے یکساں طور پر پچاس روپے فی بیگ کردئیے گئے ۔ مذکورہ نرخ تمام ائیرپورٹس پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مسافروں پر لاگو ہوں گے، فضائی سفر کرنے والے مسافر اس فیصلہ سے خوش نظر آتے ہیں.
محمد اویس

Shares: