پارک لین ریفرنس،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وکلاصفائی میں تلخ کلامی

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری اوردیگرکیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش نہ ہوئے،معاون وکیل نے کہا کہ انکی کمر میں درد ہے،جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہا کہ گواہوں کو کراچی سے بلایا ہے،وکیل کو آنا چاہیے تھا،اگر ایسا ہوگا تو گواہان اتنے اخراجات کیسے برداشت کریں گے؟سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،

جج احتساب عدالت نے معاون وکیل کو ہدایت کی کہ آپ فاروق نائیک سے رابطہ کریں،معاون وکیل نے کہا کہ میں نے بطورنمائندہ آصف زرداری سےہدایات لےلی ہیں،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سےآپ نمائندہ مقررہونے کے لئے باقاعدہ درخواست دے دیں،

ایس ای سی پی کے جوائنٹ رجسٹرار کمپنیزاحسن اسلم بطور گواہ عدالت پیش ہوئے،گواہ نے عدالت میں کہا کہ میں نے پارک لین اور پارتھینون کا رکارڈ تفتیشی افسر کے سامنے پیش کیاپارک لین ریفرنس میں پانچ کمپنیوں کا رکارڈ نیب کے حوالے کیا،گواہان کی موجودگی میں تین سیزرمیموز پر دستخط کیے،

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے گواہ سے سوال کیا کہ سیزرمیموز کس نے تیارکیے تھے؟ وکلاء صفائی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیڈنگ سوال کررہےہیں، پھر تو خود ہی بیان لکھوادیں، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اعتراض برائےاعتراض کا کوئی مقصد نہیں ، ہم نے کوئی لیڈنگ سوال نہیں کیا،

گواہ کا بیان رکارڈ کرنے کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وکلاصفائی میں تلخ کلامی ہوئی،وکلاء ملزمان نے کہا کہ گواہ کو کمرہ عدالت میں نقل نہ کرائی جائے،اسے تیاری کرواکےلاتے،جج احتساب عدالت نے کہا کہ خاموش ہو جائیں، گواہ کنفیوژ ہورہا ہے ،

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

Leave a reply