لاہور:کراچی واقعہ ریاست کے اوپر ریاست کا کھلا ثبوت ہے،مجھے بتایا جائے یہ کیوں ہوا؟ اطلاعات کے مطابق پاکستان ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ ریاست کے اوپر ریاست کا کھلا ثبوت ہے،
نوازشریف نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کا یہ خط آئین سے آپ کی بغاوت کا ثبوت ہے، آپ نے منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات کا مذاق اڑایا
کراچی واقعہ ریاست کےاوپرریاست کا کھلا ثبوت ہے،یہ میرامشن ،میں ان کرداروں کوننگا کرتا رہوں گا ؟ نوازشریف نے اپنی زندگی کی بڑی خواہش کا اظہاراوربرملا اعلان کردیا pic.twitter.com/wHwOGx8HP7
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 20, 2020
نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ کا خط بھی شیئر کیا اور کہا کہ جو کراچی میں ہوا ہمارے بیانیے” ریاست کے اوپر ریاست ہے‘‘ کا کھلا ثبوت ہے۔
نوازشریف نے ایک بارپھرپاک فوج پرتیرچلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات کا مذاق اڑایا۔ چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ سینئر ترین پولیس افسران کو اغواء کرکے زبردستی آرڈر لیے اور پاک فوج کو بدنام کیا ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ میرے دعوے سچ ثابت ہوئے اورمیں جو بھی بات کرتا ہوں بغیرحقائق کے نہیں کرتا ، مجھے سارے حالات کا علم ہے ، نوازشریف نے مزید کہاکہ میں ان کرداروں کوننگا کرتا رہوں گا اوریہ اس وقت تک کرتا رہوں گا جب تک میری زندگی ہے اوریہ میرا مشن ہے
جو کراچی میں ہوا ہمارے بیانیئے”ریاست کےاوپرریاست ہے” کا کھلا ثبوت ہے
آپ نےمنتخب صوبائی حکومت کےاختیارات کا مذاق اڑایا
چادر چاردیواری کےتقدس کو پامال کیا
سنیئر ترین پولیس افسران کو اغوا کرکےزبردستی آرڈر لئے
پاک فوج کوبدنام کیا
ایڈیشنل IG پولیس کایہ خط آئین سے آپکی بغاوت کا ثبوت ہے pic.twitter.com/sUT4DjvUNY— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 20, 2020
ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے بتایا کہ صفدرکوگرفتارکیوں کیا یہ ایک انتقام تھا کیونکہ میں ریاست کے اندرریاست والوں کے کرتوں سے پردہ اٹھاتا ہوں اوریہ بات ان کوبرداشت نہیں