باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والے دھماکے سے زخمیوں میں اضافہ ہو گیا،دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اطلاعات کے مطابق دھماکہ نجی بینک میں ہوا، دھماکے کی وجہ سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے،گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے

پولیس نے جائے وقوعہ کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے،دھماکے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا جس کی لاش پہلی منزل سے نکالی گئی، دھماکے سے عمارت بری طرح تباہ ہوئی ہے

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

اطلاع کے مطابق دھماکہ نجی بینک میں ہوا اور یہ رش والا ایریا ہے، دھماکے سے دو منزل عمارت تباہ ہو گئی، دھماکہ سلنڈر کا تھا یا دہشت گردی کی واردات اس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

Shares: