حکمت یار نے بھارت کو وارننگ جاری کردی
سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے، افغان جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ امریکا طالبان امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ حزب اسلامی اور سابق وزیراعظم افغانستان گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکا کو افغانستان سے جانا ہوگا۔
گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغان گرپوں کو ایک نیوٹرل مقام پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ ُپرامن اور خوشحال پاکستان اور افغانستان کا خواہاں ہوں۔گلبدین حکمت یار پاکستان کے دورے پرتھے . خیال رہے کہ یہ دورہ ایک ایسا وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں امن کے لیے حکومت اور طالبان مذاکرات میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ لڑائی بھی جاری ہے، امریکا وقت سے پہلے اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اپنی فوج کوامریکا واپس بلا لیں گے۔