اگر ادھر ٹائیگر فورس ہے تو مریم نواز بھی اپنی فورس بنائیں گی

0
45

اگر ادھر ٹائیگر فورس ہے تو مریم نواز بھی اپنی فورس بنائیں گی

باغی ٹی وی : حکومت نے اگر ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے تو مریم نواز شریف “شیرجوان” کے نام سے فورس کی تشکیل کیلئے کوئٹہ جلسہ کے بعد مختلف یونیورسٹیوں، کالجز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماﺅں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کیساتھ رابطوں کو بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دیدیا ہے۔مریم نواز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں رائیونڈ میں ظہرانہ بھی دیں گی جس میں دونوں اطراف کے خاندان کے افراد شریک ہونگے۔

پیپلز پارٹی نے ٹائیگر فورس کی حیثیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا


رپورٹ کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں ‘’شیر جوان فورس’’ میں شمولیت کی دعوت دیں گی.
وا‌ضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل اپنی تشکیل دی جانے والی ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کےخلاف سخت رویہ اختیار کیا تھا. انہوں نے کہا ٹائیگر فورس کو اس موقع پر کہا کہ وہ کردار کرنا چاہیے جس سے عوام کی خدمت ہو .

Leave a reply