نئی نویلی شوبز جوڑی عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے ان کی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے اور مبارکباد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عمیر جسوال نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں نئی زندگی کی شروعات کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دی تھی اور سب کو علیحدہ علیحدہ جواب نہ دینے پر معذرت بھی کی-

عمیر جسوال نے شادی کے بعد لی گئی اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی محبتوں ، گرمجوشی اور دعاؤں کا بے حد شکریہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے آس پاس بے حد پیار کر نے والے لوگ موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGno7x5h5c3/?utm_source=ig_embed
انہوں نے مزید کہا ہماری خواہش تھی کہ ہم سب کا علیحدہ علیحدہ جواب دیں لیکن یہ ممکن نہیں۔ مہربانی کرکے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

گلوکار نے پوسٹ کے آخر میں مداحوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ بھی شکریہ ادا کیا-

واضح رہے کہ دو روز قبل گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نکاح کے بندھن مین بندھے تھے یہ تقریب کراچی کے ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی-

دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصایر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیاتھا۔ ان دونوں کی شادی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔اور انہوں نے دونوں کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکبادیں دی تھیں۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور و معروف شخصیات نے بھی ثنا اور عمیر کو شادی کی مبارکباد دی اور اپنے پیغامات میں جوڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکار فیروز خان، بلال عباس خان، کومل عزیز خان، میکال،ذوالفقار،اسد صدیقی،منیبہ مزاری ،ملیحہ رحمنٰن،شائستہ لودھی، منشا پاشا، ایمن خان، سارہ خان، فلک شبیر، نیلم منیر، مومل شیخ، منال خان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اداکار عمران اشرف اعوان،شہروز سبزواری، ماڈل او اداکارہ صدف کنول،صحیفہ جبار، زینب چوٹھانی، سنیتا مارشل اور عدنان انصاری اور دیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں دوسری جانب عمیر جسوال پاکستان کے مقبول ترین گلوکار ہیں وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Shares: