ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پولیس

0
45

خانیوال۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کا احسن اقدام‘ تھانہ کچاکھوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیوں سے فرداً فرداً مقدمات کی پراگرس سے متعلق دریافت کیا او رشہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل و شکایات سنیں اورموقع پر افسران کومیرٹ کی بنیادپر مسائل کوفوری حل کرکے رپورٹ پیش کرنیکیاحکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک اعجاز‘ایس ایچ او طیب سرفراز‘پی اے ٹوڈی پی او حماد حسن‘ریڈ رائے فرحت نوازاورتفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نیکھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت اورآئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات پر اوپن ڈورپالیسی پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت دفتری اوقات میں اورتھانہ جات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام الناس کی پولیس افسران تک رسائی آسان بنانا اورانکے مسائل سن کر جلد ازجلد انصاف کے تقاضو ں کو پوراکرتے ہوئے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔انہو ں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی اوربنیادی فرض ہے۔

Leave a reply