وکلاء کو سڑکوں پرلانے کے لیے 20 سے 25 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی : آفتاب باجوہ کا دعویٰ
لاہور: سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ ن لیگ ، پیپلزپارٹی سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےمعاملے پر وکلا کو سڑکوں پر نکالنے کے لیے "بار کونسل” کے ایک ممبر نے 20 سے 25 کروڑ روپے مانگے تھے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ ہمارے ایک لیڈ ر ہیں،پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں، مسلم لیگ ن نے کوشش کی اور ان کو کہا ہے کہ آپ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر وکیلوں کو نکالیں،
آفتاب باجوہ نے انکشاف کیا کہ پیسے ناں ملنے پرتواس معاملے میں وہ باہر ہی نہیں نکلےحالانکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پوری کوشش کی یہ لوگ ان کو لے کر نکلیں ۔