قصور : قصور میں بستی برات شاہ میں موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جبکہ ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے.
ذرائع کےمطابق قصور میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش سے بستی برات شاہ میں مکان کی چھت گر گئی۔چھت گاڑے اور اینٹوں سے تیار کی گئی تھی جو بارش کے باعث گر گئی ۔ ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔
اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والی ماں اور بیٹی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بالخصوص لاہور ڈویژن میں ہونےوالی بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی خبریں ہیں








