راوی اربن سٹی پراجیکٹ کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج ، سیالکوٹ ‌موٹروے بند کردی

0
175

راوی اربن سٹی پراجیکٹ کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج ، سیالکوٹ‌موٹروے بند کردی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، راوی اربن سٹی پراجیکٹ کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے جس کے نتیجے میں‌لاہور سیالکوٹ‌موٹر وے بند کردی گئی ہے. اس سلسلے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ‌کے لیے ان کی زرخیز اور زرعی زمینیں اکوائر کی جارہی ہیں ، جس پر ان کا گزر بسر ہے . ایک ایک ایکڑ پر پورے خاندان کی روزی روٹی چل رہی ہے .اس سے ان کا روزگار تباہ ہو جائے گا.


ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا خیال ہے کہ بنجر زمین پر جھیل بنے گی جس سے پورے لاہور کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا . جبکہ وزیر اعظم صاحب کو غلط بریف کیا گیا ہے .
یہ بنجر اور بے آباد زمین ہر گز نہیں ہے اس پر ہم کھیتی باڑی کرتے ہیں . اور لاہور شہر کی قریب ترین زرخیز زمین یہی ہے. اس پر حتجاج کرتے ہوئے انہوں‌نے سیالکوٹ‌ لاہور موٹر وے بند کردی.


واضح‌ رہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی,46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی,3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی,یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے.

وزیراعظم عمران خان "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے،عثمان بزدار


ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،لاہور کی تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ 91 ہزار 96 کنال اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا،موضع باغبانپورہ کی 920 کنال 9 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا، موضع کوٹ خواجہ سعید کی 3928 کنال 12 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم دیا تھا ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی ہدایات پر ایل ڈی اے فوری سیکشن چار کا نفاذ کرایا گیا ۔

Leave a reply