لاہور:سی سی پی او لاہور شیخ عمر کی آڈیو لیکس کا معاملہ ،اب جانا ٹھہرگیا ،اطلاعات کے مطابق سی سی پی او لاہور شیخ عمر کی آڈیو لیکس کا معاملہ شدت اختیارکرگیا ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ سی سی پی او لاہورکا کسی بھی وقت تبادلہ کیا جاسکتا ہے

ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں فون کال پر سائلہ سے نازیبا الفاظ کا استعمال اور شراکت دار کوجان سے مارنے کی دھکمی پر انکوائری رپورٹ تیارکرلی گئی ہے،جس کے بعد سی سی پی او لاہور شیخ عمر کو عہدے سے ہٹائے جانےکا امکان پیدا ہوگیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن تیار،ادھر ذرائع کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال پر سی سی پی او لاہور کی تبدیلی عمل میں لائی جائے گی،

یاد رہے کہ خاتون کو غلیظ گالیاں اور دھتکارنے کی آڈیو لیک ہوئی،یہ بھی یاد رہے کہ شراکت دار کو جان سے مار کر خود کو مارنے کی آڈیو بھی لیک ہوئی،

Shares: