وزیراعظم نے نواز شریف کو واپس لانے کےلیے بڑا اعلان کردیا

0
33

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو واپس لانے کےلیے بڑا اعلان کردیا

باغی ٹی و ی : وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی واپسی کیلئےبرطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا اور ضرورت پڑی تو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سےبات کروں گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

اے آروائی نیوز کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

دوسرے طرف فاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جنوری میں چلی جائے گی ، ساتھ ہی انہوں بتا دیا کہ یہ جنوری کس سال کی ہوگی

حکومت جنوری میں چلی جائے گی!شبلی فراز:اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی:مقصد میں کامیاب


ادھر دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ میڈیا چینلز پر کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر ہوئی جس میں دروازہ ٹوٹا ہوا نہیں تھا اور صفدر اطمینان سے پولیس کی حراست میں تھے، مریم صفدر کے حواریوں نے، متعدد بار چادر اور چاردیواری کے تحفظ کا ذکر کیا، یہ لوگ بھول گئے کہ انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں، واقعے کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں جس سے لگتا ہے کہ بلاول نے شاید ان سے اپنی والدہ کا بدلہ لے لیا۔

Leave a reply