اسلام آباد :اویس نورانی نے ریاست کوتوڑنے کی بات کی،وکلاملک دشمن عناصرکےخلاف آئین اورقانون کی جنگ لڑیں،ااطلاعات کے مطابق مملکت خداداد کے خلاف انتہائی زہریلا پراپیگنڈہ کرنے اورریاست کوتوڑنے کی باتیں کرنے پروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی چپ نہ رہ سکے

ذرائع کے مطابق اویس نورانی کے ریاست مخالف بیانیے کے بعد نہ صرف ملک بھرسے بغاوت اورریاست توڑنے کے بیانیہ پراویس نورانی کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ آرہا ہے بلکہ بیرون ملک سے بھی ایک سخت ردعمل سامنے آرہا ہے

 

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ !اویس نورانی اور PDM نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کر دی ہے۔ ریاست کو توڑنے کی بات کی ہے۔

ڈاکٹرشہبازگل کہتے ہیں کہ !سیکشن 124/125 کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ اب وکلا برادری اور بار کونسلز کے آگے آنے کا وقت ہے

انہوں نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا ہےکہ !ملک اور ریاست کے خلاف کسی کو حملہ نہیں کرنےدیں گے۔عمران خان ان تمام چوروں کا اکیلا مقابلہ کرے گا

Shares: