پاکستان کے پہلے "مدینۃ العلم” کی تعمیر ،وزیراعظم نے ماسٹر پلان پیش کر دیا

0
39

پاکستان کے پہلے "مدینۃ العلم” کی تعمیر ،وزیراعظم نے ماسٹر پلان پیش کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پہلے "مدینۃ العلم” کی تعمیر کے میرے خواب کا خاکہ یعنی ماسٹر پلان .وزیر اعظم عمران خان نے نمل نالج سٹی میانوالی کے ماسٹرپلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ میانوالی کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیسی ٰ خیل تحصیل میں لڑکیوں کے اسکولز میں اساتذہ نہیں تھیں،عثمان بزدار کے ساتھ عیسی ٰ خیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کی ،لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا،ڈی جی خان میانوالی سےبھی پسماندہ ہے،عیسیٰ خیل تحصیل میں نرسیں نہیں ملتی تھیں،

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست تھی لیکن ہماری حکومت تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست سے لوگوں کو آزاد کرنا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں جو محنت کرے اس کو اس کا پھل ملے۔ پانی کا مسئلہ سب علاقوں کا حل کریں گے کیونکہ یہ بنیادی ضرور ت ہے، کیڈٹ کالج کو اپ گریڈ‌کرنے کا کہا گیا ہم بھر پور فنڈنگ کریں گے تا کہ کوالٹی ایجوکیشن ملے، اسکے بعد نمل جا رہا ہوں، نمل انٹرنیشنل یونیورسٹی ہے، وہ نالج سٹی بن رہی ہے، مختلف سکولز وہاں بنیں گے، زراعت پر ریسرچ کی جائے گی، پیداوار بڑھانے پر غور ہو گا، اسی ضلع میں ساراکام ہو گا، نمل سارے پاکستان کی مدد کرے گی.

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دور دراز علاقوں میں رہنے والی پسماندہ آبادی کے لئے علمی فضلیت کے مرکز کے طور پر اپنا تصور کردہ نمل نالج سٹی قائم کیا ہے تاکہ دوردراز کے پسماندہ علاقون کے بچے بھی علم سے مستفید ہوں سکیں-

https://baaghitv.com/pmk-shalqya-kschhols-mein-asatza-ki-kmi/

Leave a reply