پیشہ وربھکاری ہو جائیں تیار، ان کیخلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایات جاری

0
54

ڈی آئی جی ہزارہ کی پیشہ وربھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایت

ایبٹ اباد ۔ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے عوامی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے تمام ضلعی پولیس سربراہان کوخصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اپنے علاقوں میں پیشہ وربھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم چلائیں کیونکہ دن بدن پیشہ وربھکاریوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہاہے جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے زیادہ مردوخواتین پیشہ وربھکاری دیگرجرائم میں بھی ملوث پائیں جاتے ہیں ایسے بھکاریوں پرکڑی نظررکھی جائے اوران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ڈی آئی جی ہزارہ نے مزیدکہاکہ ڈی پی اوز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکوہدایات جاری کریں کہ وہ ایسے مردوخواتین بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کریں جوبازاروں،مساجدکے باہرگاڑیوں اوراڈوں میں مردخواتین کوبلاوجہ پریشان کرتے ہیں اوران سے زبردستی پیسے لینے کی کوشش کرتے ہیں ایسے بھکاریوں پرخصوصی نظررکھی جائے جو لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے اورپیسہ ہتھیانے کیلئے خودکومعذوربناکربھیک مانگتے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے،ایس ایچ اوزاپنی حدودمیں معصوم بچوں اوربچیوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے یابچوں کوبیماریامعذورظاہر کرکے بھیک مانگتے ہیں ایسے لوگ کسی بھی معافی کے مستحق نہیں، ایسے گروہوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اوربچوں کوبھیک مانگنے سے روکنے کیلئے مثبت اقدامات کریں،جہاں پیشہ وربھکاریوں کے ٹھکانے ہیں ان جگہوں پرسرچ آپریشن کیاجائے اور وہاں پرمقیم تمام افرادکابائیوڈیٹااپنے پاس محفوظ رکھیں ایسے بھکاری جنہوں نے بھیک مانگنے کواپناخاندانی پیشہ بنالیاہوانکوبھی اس کام سے روکاجائے اورپیشہ وربھکاریوں کی تعدادمیں کمی لانے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں،ڈی آئی جی ہزارہ نے تاجربرداری اور ٹرانسپورٹرزبرداری کے نام پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اس مہم میں پولیس کابھرپورساتھ دیں اورپیشہ وربھکاریوں کے خاتمہ اوربھیک مانگنے کی آڑمیں کسی بھی جرم میں ملوث پائیں جانے والے بھکاریوں کے بارے میں فوری طورپرمتعلقہ تھانے کواطلاع دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں،پیشہ وربھکاریوں کے خاتمہ کے بعدہی صدقہ خیرایت اورزکوٰ?کے اصل حقدارکواسکااس حق مل سکے گا۔

Leave a reply