ریڈزون میں جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے کے شوہر کے درمیان جھگڑا کیس میں اہم موڑ آ گیا

0
41

ریڈزون میں جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے کے شوہر کے درمیان جھگڑا کیس میں اہم موڑ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اور ایم پی اے کے شوہر کے درمیان ریڈزون جھگڑا کیس کی سماعت ہوئی

معطل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان اور ملزمان نے آپس میں صلح کر لی ، فریقین کی صلح کے بعد مرکزی ملزم کی50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکر لی گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک اعوان نے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر تشدد کیا تھا, وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفتر خارجہ کے سامنے پیٹرول پمپ پر جوڈیشل آفیسر اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر میں جھگڑا ہوا تھا

اسلام آباد ریڈزون میں دفترخارجہ کے دفتر کے سامنے جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر کے درمیان جھگڑا

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر میں جھگڑا پارلیمنٹ ہاؤس سگنل پر ہوا، جوڈیشل آفیسر پیٹرول بھروانے کے لیے ریڈ زون میں دفترخارجہ کے سامنے پمپ پر پہنچے تو ایم پی اے کے شوہر  نے جوڈیشل آفیسر پر حملہ کیا۔

واقعہ کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اور ایم پی اے کےشوہر کے درمیان جھگڑے کا معاملہ،ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو معطل کردیا گیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج کی معطلی کانوٹیفکیشن رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ نےجاری کیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو چارج فوری چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے

ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والا جج معطل،جج کا ایم پی اے کے شوہر کیخلاف مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع

Leave a reply