بھارت میں نیشنل نارکوٹکس بیورو نے معروف ٹیلی ویژن ادکارہ پریتیکا چوہان کو دیگر 5 افراد کے ہمراہ گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔
باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے معاملے میں ایک اور اداکارہ کو بے نقاب کر دیا این سی بی نے ممبئی سے ہفتے کے روز ٹیلی ویژن اداکار پریتیکا چوہان اور ایک تنزانیہ شہری سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا۔
نیشنل نارکوٹکس بیورو نے چھاپہ مار کارروائی میں 30 سالہ اداکارہ پریتیکا چوہان کو منشیات خریدتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور اداکارہ سے 90 گرام گانجا برآمد کرلی جب کہ اداکارہ کی نشاندہی پر منشیات فراہم کرنے والے 20 سالہ نوجوان تنزانیہ کے شہری کو جنوبی ممبئی سے کوکین لے کر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا-
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ادکارہ کو منشیات فراہم کرنے والوں میں ایک اور شخص بھی ملوث ہے جو کہ مرکزی ملزم بھی ہے جس پر نیشنل نارکوٹکس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک اور کارروائی میں مزید 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے این سی بی نے چرس ، ایم ڈی ایم اے اور میتھمفیتیمین قبضے میں لے رکھی ہے۔
پانچوں گرفتار ملزمان کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں 8 نومبر تک عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے –
چوہان صرف منشیات کے استعمال میں ملوث تھی جبکہ دیگر تقسیم کے لئے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پریتیکا چوہان نے ساودھان انڈیا اور دیوو کے دیو مہادیو جیسے ٹی وی سیریل میں کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی تفتیش کے دوران بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر شروع ہونے والی تحقیقات میں ریا چکروتی کو گرفتار اور دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان ،شردھا کپور سمیت دیگر ہیروئنز سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔