وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو،فرانس کے لیے سخت پیغام

0
50

اسلام اباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو،فرانس کے لیے سخت پیغام ،اطلاعات کے مطابق فرانس میں خاکوں کی اشاعت پر پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے اندر شدید غم و غصہ اور اضطراب کی کیفیت تھی

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ اس قرار داد کے ذریعے ہم نے بھرپور طریقے سے پاکستان کی عوام اور حکومت کے جذبات کی عکاسی کی ہے اسی جذبے کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے

ہماری کوشش ہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ہم ایک قرارداد، اس حوالے سے پیش کریں اور او آئی سی نیویارک میں، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد پیش کرے تاکہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا تدارک کیا جا سکے

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہو گی کہ ہم 15 مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منظور کروائیں وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرک کو بذریعہ خط، اسلام مخالف بیانات یا مواد کی تشہیر نہ کرنے کی درخواست کی ہے

اس طرح کے بیانات سے فرانس سمیت پورے یورپ میں لاکھوں کی تعداد میں مقیم مسلمانوں کیلئے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اس سے معاشرے تقسیم ہو سکتے ہیں ،ہماری قرارداد میں ہر مذہب اور ہر پیغمبر ع کے احترام کا ذکر کیا ہے ، ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں تو انہیں بھی ہمارے جذبات کا احترام کرنا ہو گا

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں اسلاموفوبیا کا ذکر کیاکچھ عرصہ قبل جب چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ حرکت کی تو اس پر ہم نے شدید ردعمل دیا

ہم مسلسل اس جانب دنیا کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور یہ ہم کرتے رہیں گےمجھے افسوس ہوتا اگر اس معاملے پر سیاست کی جاتی لیکن مجھے خوشی ہے کہ پارلیمنٹ میں سیاست سے بالاتر ہو کر، متفقہ قرارداد منظور کی گئی

Leave a reply