پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورمیں امن کے دشمنوں نے وار کیا ہے ،پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکہ ہوا ہے 50زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا،5 طلبا جاں بحق ہو گئے ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مدرسے کے قریب ہوا جس کے باعث زیادہ تر بچے زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل کم سے کم 20 بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کیا، 50 زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں زخمیوں میں چند بچوں حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعدادبچوں کی ہے، جن کی عمریں 10 سے 15 سال ہے

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مذکورہ مدرسے میں100 سے زائد بچے زیر تعلیم تھے۔ دھماکے کی آواز کافی زوردار تھی اور اس کے بعد وہاں آگ بھی لگ گئی تھی۔

بم ناکارہ بنانے والی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے،غیر متعلقہ افراد کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مذکورہ مدرسہ مسجد سے متصل ہے اور وہاں علاقے کے بچے قران کی تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں جن کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔

Comments are closed.